skip to main content
Back to Top

ہماری توجہ کا مرکز

ایک فرم کی حیثیت سے، کرانزا میں ہمارا خیال یہ ہے کہ کسی وکیل کے لئے قانون اور قانونی نظام کو سمجھنا کافی نہیں ہے؛ مناسب نمائندگی فراہم کرنے کے لئے ضروری ہے کہ ہم آپ کے انفرادی حالات، آپ کی زبان اور آپ کی ثقافت کو بھی سمجھیں۔ 24 سے زائد زبانوں میں تجربہ پر مبنی قانونی نمائندگی فراہم کرنے کے لئے ہم اپنے معیار اونچے رکھتے ہیں اور یقینی بناتے ہیں کہ آپ کے کیس کے لئے مقرر کردہ قانونی ٹیم ثقافتی طور پر ایک اچھی جوڑ ہو، اس لئے کوئی بھی کلیدی تفصیل نظر انداز نہیں کی جاتی ہے۔ متعدد زبانیں بولنے کے علاوہ، ہمارے عملہ میں  بہت سے لوگ پہلی اور دوسری نسل کے کنیڈین ہیں اس لئے وہ صرف مہاجرت کے تجربہ ہی کو نہیں بلکہ اس تکلیف کو بھی سمجھتے ہیں جو سنگین کار حادثوں کے بعد پہنچتی ہے۔

ذاتی چوٹ سے متعلقہ ٹورنٹو کی سب سے بڑی لاء فرم کی حیثیت سے کام کرنے نے ہمیں اس بارے میں براہ راست تجربہ اور بصیرت عطا کیا ہے کہ ذاتی سمجھ بوجھ، طرفداریاں اور ترجمہ کی غلطیاں آپ کے علاج یا بیمہ کے ڈاکٹروں، پولیس، آجروں اور بیمہ کمپنیوں کے ذریعہ تیار  کردہ دستاویزی مواد پر کتنا زیادہ اثرانداز ہوسکتی ہیں۔

بیمہ کو ترتیب دینے والوں، ثالثی کرنے والوں، ججوں اور جیوری کے ارکان کی سمجھ بوجھ آپ کے تصفیہ پر اثر انداز ہوتی ہے۔ اکثر وہ لوگ آپ کے پس منظر اور ثقافت سے غیر مانوس ہوں گے اور ایسے مفروضات قائم کر سکتے ہیں جو آپ کے معاوضہ پر منفی اثر ڈال سکتے ہیں۔

ذاتی چوٹ سے متعلقہ کسی کلیم میں آپ کے معاوضہ کی بنیاد متعدد عناصر پر ہوتی ہے جن میں شامل ہیں:

  • آپ کی چوٹوں نے آپ کی تعلیم، تربیت اور کام کی صلاحیت کو کس حد تک متاثر کیا ہے
  • آپ کی گھریلو اور مالی حالت
  • سماجی اور تفریحی سرگرمیاں
  • وہ اثر جو حادثہ نے آپ کی زندگی پر ڈالا ہے

آپ کی ثقافت کے تئیں اپنی فہم اور ان غلط فہمیوں کے واسطہ سے جو اکثر پیش آتی ہیں ہم آپ کی زندگی کو پہنچنے والے نقصان کی حد کو زیادہ بہتر طر پر ظاہر کرنے کی اہلیت رکھتے ہیں۔

مثال کے طور پر، کنیڈا میں ملازمت تلاش کرتے وقت نئے باشندے کبھی کبھی ایسی عارضی، کم تنخواہ والی ملازمتیں کرنے پر مجبور ہوتے ہیں جن کے لئے وہ کہیں زیادہ تعلیم یافتہ ہوتے ہیں۔ بیمہ کمپنیاں آسانی سے فرض کر لیتی ہیں کہ اس سے ان کی کمانے کی صحیح صلاحیت کا پتہ چلتا ہے۔

تاہم، ہم وہ تجربہ رکھتے ہیں جو آپ کی کمانے کی مستقبل کی صلاحیت کا زیادہ درست خط مستدیر تیار کرنے کے لئے مطلوب ہے۔

Carranza

Carranza LLP represents clients in Toronto and the greater Toronto area (GTA), Niagara, St. Catharines, Hamilton, Burlington, Oakville, Mississauga, Brampton, Richmond Hill, Aurora, Newmarket, Markham, Pickering, Ajax, Whitby, Oshawa, Belleville, Kingston, Ottawa, Guelph, Kitchener, Waterloo, London, Barrie, North Bay, Sudbury.