skip to main content
Back to Top

ہڈی کی چوٹ

فوری عمومی جائزہ

سنگین چوٹوں سے متاثرہ بچوں کو اکثر بہت خصوصی نگہداشت کی ضرورت ہوتی ہے۔ آپ کے بـچہ کے نظام کو پہنچنے والا صدمہ جسمانی نشوونما، نمٹنے کی جذباتی مہارتوں اور وجدانی اعمال پر متعدد اثرات ڈال سکتا ہے۔

س بات کو یقینی بنانے کے لئے کہ آپ کے بچہ کے قانونی حقوق کی حفاظت کی جائے اور یہ کہ انہیں بہتر سے بہتر نمائندگی بھی ملے ہمارے ہڈی کی چوٹ سے متعلقہ وکلاء آپ کے بچہ کے کیس کی منفرد صورت حال کے ضمن میں مکمل انکوائری کریں گے۔

ہم کس طرح مدد کر سکتے ہیں

گھرانے کے لوگ اکثر اس بات سے حیران اور پریشان ہو جاتے ہیں کہ ایک چوٹ ان کی زندگیوں اور ان کی مالی حالت کو کس قدر متاثر کر سکتی ہے۔ ذاتی چوٹ سے متعلق ایک تجربہ کار وکیل آپ کی موجودہ حالت کو زیادہ بہتر طور پر سمجھنے میں آپ کی مدد کر سکتا ہے اور آپ کے قانونی استحقاقات کی وضاحت کر سکتا ہے۔

کرانزا میں، ہماری شمولیت اسی وقت شروع ہو جاتی ہے جب ہم آپ سے ملتے ہیں۔ ہر باہمی عمل کے ذریعہ ہم اپنی بہترین صلاحیت کی حد تک آپ کو مطمئن، محفوظ اور تعاون یافتہ ہونے کا احساس دلانے کی کوشش کرتے ہیں۔

اس بات کو یقینی بنانے کے لئے کہ ہم برابر آپ اور آپ کے گھرانے کے لوگوں کی ضروریات پوری کریں ہم اتنے زیادہ عہد بند ہیں کہ کنیڈا میں کرانزا ذاتی چوٹ سے متعلقہ ISO سے تصدیق شدہ واحد لاء فرم بن گیا ہے۔

ISO کے ذریعہ تصدیق شدہ ہونے کا یہ عمل یقینی بناتا ہے کہ ہماری فرم سب سے اعلی معیار کی کلائنٹ سروس سمجھی جاتی ہے، یہ کہ ہم اپنے ربط، اپنی تربیت اور اپنی کارروائیوں کو مسلسل بہتر بنا رہے ہیں۔ ہم نے ایسا اس لئے کیا ہے کیونکہ ہم جو بھی کرتے ہیں اس کے مرکز توجہ آپ ہیں۔ ہم نے ایسا اس لئے کیا ہے کیونکہ آپ اہم ہیں۔

کرانزا میں، ہمارا کام قانونی کارروائی میں آپ کی مدد کرنے سے کہیں زیادہ ہے؛ اس بات کو یقینی بنانا بھی ہماری ذمہ داری ہے کہ آپ کے پاس اپنی بحالئ صحت کے لئے مناسب ذرائع بھی ہوں۔ آپ کی میڈیکل اور ری ہیب ٹیمیں صحتیاب ہونے میں آپ کی مدد کرنے کے لئے سخت محنت کرتی ہیں۔ وہ آپ کی جسمانی، جذباتی، دماغی اور سماجی ضروریات پر توجہ دیں گی۔ ہم ان سے مربوط ہو کر کام کریں گے، اس لئے آپ اور آپ کے گھرانے کے لوگوں کو ری ہیب سے متعلقہ علاج اور معاون آلات کے اضافی اخراجات کے بارے میں فکر کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔

آپ اپنا خیال رکھیں۔

بقیہ چیزوں کو ہم دیکھ لیں گے۔

معاوضہ کے لئے آپ کے اختیارات

اگر آپ گاڑی کے کسی حادثہ میں شامل ہیں تو مدد دستیاب ہے۔

آپ درج ذیل چیزوں کے حقدار ہیں:

ایکسیڈنٹ بینیفٹس

حادثہ میں آپ غلطی پر رہے ہوں یا نہ رہے ہوں، اونٹیریو کی تمام آٹو بیمہ پالیسیاں اسٹیٹیوٹری ایکسیڈنٹ بینیفٹس شیڈیول (SABS) میں بیان کردہ لازمی بینیفٹس فراہم کرتی ہیں۔

آپ کے گھرانے کے افراد اور منحصر لوگ بھی کچھ بینیفٹس کے حقدار ہو سکتے ہیں، خواہ وہ حادثہ میں شامل نہ رہے ہوں۔ ایکسیڈنٹ بینیفٹس کا کلیم کیا جاسکتا ہے، چاہے اس ملک کے اندر آپ کی قانونی رہائشی حیثیت کچھ بھی ہو۔

معذوری بیمہ

آپ کی ملازمت یا کسی نجی پالیسی کی طرف سے دستیاب معذوری سے متعلقہ مختصر مدتی یا طویل مدتی بینیفٹس کے لئے جلد سے جلد درخواست دیا جانا ضروری ہے۔ یہ بینیفٹس ہمیشہ بنیادی ہوتے ہیں۔ آپ کے کار کا بیمہ صرف انہیں چیزوں کے لئے معاوضہ دے گا جس کا معاوضہ آپ کی نجی معذوری پالیسی نہیں دے گی۔

غلطی کی بنیاد پر قانونی کارروائیاں

ایکسیڈنٹ بینیفٹس کے کلیم کے علاوہ آپ اس شخص یا ان لوگوں کے خلاف مقدمہ بھی دائر کر سکتے ہیں جو حادثہ کے ذمہ دار ہیں۔

اس قسم کا کلیم، جسے ہرجانہ سے متعلقہ کلیم کہتے ہیں، درج ذیل چیزوں کے لئے معاوضہ طلب کرتا ہے:

  • تکلیف اور اذیت
  • اقتصادی نقصانات (مثلا حالیہ اور مستقبل میں آمدنی سے متعلقہ نقصانات(
  • کمانے کی صلاحیت کا نقصان
  • مستقبل کے علاج اور نگہداشت کا خرچ
  • مستقبل میں خدمت پر مقرر شخص کے ذریعہ نگہداشت کا خرچ
  • گھر کی دیکھ بھال اور نگہداشت فراہم کرنے کی ضروریات کا خرچ
  • دیگر کاروباری اخراجات
  • گھرانے کی مشترک آمدنی کا نقصان
  • دیکھ بھال، رہنمائی اور مصاحبت کا نقصان جو آپ کے گھرانے کے قریبی لوگوں نے جھیلا ہے
  • گھرانے کے لوگوں کے اقتصادی نقصانات جو حادثہ کی وجہ سے اٹھائے گئے ہیں

ایک بار جب ہم آپ کے کیس کی تفصیلات اچھی طرح سمجھ لیں گے تو ہم آپ کو اس چیز کا اندازہ پیش کرسکیں گے کہ آپ کن چیزوں کا معاوضہ پانے کی توقع کر سکتے ہیں۔ ہم آپ کے لئے معاوضہ کے ان تمام ذرائع پر نظر ڈالتے ہیں جو آپ کے لئے دستیاب ہیں۔ ہم جانتے ہیں کہ معاوضہ میں ملنے والا ہر ڈالر آپ اور آپ کے گھرانے کے لوگوں کے لئے کتنا اہم ہے۔

1 ستمبر 2001 کو اسٹیٹیوٹری ایکسیڈنٹ بینیفٹس شیڈیول میں کی جانے والی اہم تبدیلیوں کو سامنے رکھتے ہوئے یہ ضروری ہے کہ یہ معلوم کرنے کے لئے آپ کسی وکیل سے رجوع کریں کہ آپ کن چیزوں کے حقدار ہوسکتے ہیں۔ آپ جن چیزوں کے حقدار ہوسکتے ہیں ان کے پرنٹ لئے جانے کے قابل عمومی جائزہ کے لئے، یہاں کلک کریں۔

وقت کے حدود

بیمہ کمپنیاں کسی علاج یا خرچ کے لئے عام طور پر اسی وقت ادائیگی کریں گی جب آپ موافق بینیفٹ کے لئے درخاست دیں گے، اس لئے یہ بات اہم ہے کہ آپ ان تمام بینیفٹس کے لئے جن کی آپ کو ضرورت ہوگی جلد سے جلد درخواست دیں۔ وقت کے سخت حدود لاگو ہوتے ہیں۔ ہم آپ کے لئے ان مقررہ اوقات کو پورا کریں گے، تاکہ آپ اپنی صحتیابی پر توجہ دے سکیں۔

ذہن میں رکھنے کے لئے کچھ کلیدی حدود:

7 دن – آپ کے لئے ایکسیڈنٹ بینیفٹس سے متعلقہ بیمہ کمپنی کو حادثہ اور اس بات کی اطلاع دینا ضروری ہے کہ آپ کو چوٹ  لگی تھی۔

30 دن – آپ کے لئے ضروری ہے کہ 30 دنوں کے اندر آپ بیمہ کمپنی کے ذریعہ فراہم کردہ ایکسیڈنٹ بینیفٹس سے متعلقہ درخواست پر کریں اور اسے بھیج دیں۔ اگر آپ اس سے زیادہ وقت لیتے ہیں تو بیمہ کمپنی آپ کے بینیفٹس کو 455 دنوں تک مؤخر کر سکتی ہے اور ہو سکتا ہے کہ وہ آپ کے لئے بینیفٹس کا سرے سے انکار کر دے۔

120 دن – ان فریقوں کے خلاف مقدمہ دائر کرنے کے لئے جو غلطی پر ہیں آپ کو اپنے ارادے کے بارے میں تحریری نوٹس  دینا ضروری ہے۔

2 سال – اس ڈرائیور کے خلاف جو غلطی پر ہے یا بینیفٹس کا انکار کئے جانے کی صورت میں آپ کی بیمہ کمپنی کے خلاف  قانونی کارروائی شروع کرنے کے لئے۔

آپ کے لئے بیمہ کمپنی کو وہ تمام معلومات فراہم کرنا ضروری ہے جس کی اسے آپ کے استحقاق کی تعیین کے لئے ضرورت ہے۔ اس کے ذریعہ اس قسم کی معلومات طلب کئے جانے کے بعد اس کی فراہمی کے لئے آپ کے پاس 10 کاروباری دن ہیں، بصورت دیگر وہ آپ کے بینیفٹس کو موقوف کرسکتی ہے یا اس سے انکار کر سکتی ہے۔

دستبرداری

یہ ویب سائٹ ان لوگوں کے لئے جنہیں چوٹ لگی ہے اور ان کے گھرانے کے لوگوں کے لئے ایک عمومی حوالہ کی حیثیت رکھتی ہے۔ اس ہدایت نامہ میں شامل طبی اور قانونی معلومات کا مقصد قانونی یا طبی صلاح پیش کرنا نہیں ہے۔ اس ویب سائٹ کا مواد صرف معلوماتی اور تعلیمی مقاصد کے لئے ہے اور اس کا مقصد کسی قانونی اور/یا صحت نگہداشت سے متعلقہ پیشہ ور شخص کے پیشہ ورانہ فیصلہ کا متبادل ہونا نہیں ہے اور آپ کو قانونی یا طبی صلاح کے لئے اس ویب سائٹ کے کسی مواد یا بیانات پر بھروسہ نہیں کرنا چاہئے۔ اس کا مقصد قانونی صلاح کار-گاہک میں رشتہ پیدا کرنا نہیں ہے۔ صلاح دی جاتی ہے کہ اپنی صحت یا مجوزہ طبی علاج کے بارے میں کوئی فیصلہ کرنے سے پہلے آپ اپنے ڈاکٹر یا صحت نگہداشت سے متعلقہ پیشہ ور شخص کے ساتھ مل کر کسی بھی طبی معلومات کا دھیان سے جائزہ لیں۔ جبکہ اس ویب سائٹ پر دستیاب معلومات کی درستگی کو یقینی بنانے کے لئے معقول کوششیں کی گئی ہیں، تاہم ہماری فرم معلومات کی درستگی اور جامعیت کے تعلق سے واضح یا اشارتی الزامی بیان یا ضمانت نہیں دے سکتی ہے۔ ہر شخص کی قانونی ضروریات منفرد ہیں اور ہوسکتا ہے کہ یہ مواد آپ کی قانونی صورت حال پر لاگو نہ ہوتی ہو۔ برائے مہربانی اپنی مخصوص ذاتی چوٹ کے معاملہ میں صلاح لینے کے لئے ذاتی چوٹ سے متعلقہ اونٹیریو کے کسی وکیل سے رابطہ کریں۔
Carranza

Carranza LLP represents clients in Toronto and the greater Toronto area (GTA), Niagara, St. Catharines, Hamilton, Burlington, Oakville, Mississauga, Brampton, Richmond Hill, Aurora, Newmarket, Markham, Pickering, Ajax, Whitby, Oshawa, Belleville, Kingston, Ottawa, Guelph, Kitchener, Waterloo, London, Barrie, North Bay, Sudbury.