ہم بہت الگ ہیں۔ در اصل، ہم بہت حد تک آپ ہی کی طرح ہیں۔ ہم یکساں روایات کے حامل ہیں۔ ہم ایک ہی جگہوں میں رہتے اور کھیلتے ہیں۔ ہم آپ ہی کی زبان بھی بولتے ہیں۔

کرانزا (Carranza) میں ہم صرف ذاتی چوٹ کے تجربہ کار وکلاء نہیں ہیں، بلکہ ہم میں سے بہت سے لوگ پہلی اور دوسری نسل کے کنیڈین بھی ہیں۔ اسی لئے ہم مہاجرت کے تجربے اور اسی طرح اس تکلیف کو اچھی طرح سمجھتے ہیں جو سنگین کار حادثوں میں پہونچتی ہے۔

ٹورنٹو کی نسلی ذاتی چوٹ سے متعلقہ سب سے بڑی لاء فرم، جہاں 24 مختلف زبانیں بولی جاتی ہیں، کی حیثیت سے ہم بے مثال پیشہ ورانہ اور ثقافتی طور پر حساس نمائندگی فراہم کرتے ہوئے چوٹ کھا کر بچ جانے والے لوگوں کو زیادہ سے زیادہ معاوضہ حاصل کرنے میں مدد دینے کے تئیں عہد بند ہیں۔ کرانزا میں ٹورنٹو کے ذاتی چوٹ کے وکلاء صرف زبان کی وکالت ہی پر قابو پانے میں مدد نہیں کر سکتے ہیں بلکہ ہم سامنے آنے والے کسی بھی ثفافتی مسئلہ کے ضمن میں بھی تعاون کر سکتے ہیں۔ ہم سنگین چوٹ سے متعلقہ وکلاء ہیں جن کا ماننا ہے کہ آپ کے معاوضہ کے حصول اور ہماری نمائندگی میں آپ کی اقدار اور روایات کا پورا پورا احترام کیا جانا چاہئے۔

آپ یا آپ کے گھرانے کی نمائندگی کرنے کے لئے کار حادثہ سے متعلقہ کسی وکیل کی تلاش کرتے وقت کسی ایسے وکیل کا پانا اہم ہے جو صرف ہر آن بدلتے ہوئے قانونی نظام ہی کو نہیں بلکہ آپ کی منفرد صورت حال اور انفرادی ضروریات کو بھی سمجھتا ہو۔ آپ کی ذاتی چوٹ کی لاء فرم کی حیثیت سے ہمارا ماننا ہے کہ ہمارا کام قانونی چارہ جوئی میں آپ کی مدد کرنے سے کہیں زیادہ ہے؛ اس بات کو یقینی بنانا ہماری ذمہ داری ہے کہ آپ کے پاس اپنی بحالئ صحت کے لئے صحیح ذرائع اور جسمانی معالجہ ہو۔ آپ کے کلیم (زر مبادلہ کا دعوی) کے آغاز ہی سے آپ کو اپنی ایکسیڈنٹ بینیفٹس ٹیم کی طرف سے فوری رہنمائی اور مہارت ملے گی۔ آپ کی میڈیکل اور ری ہیب ٹیمیں صحتیاب ہونے میں آپ کی مدد کرنے کے لئے سخت محنت کرتی ہیں اور ہم ان سے مربوط ہو کر کام کریں گے، اس لئے آپ اور آپ کے گھرانے کے لوگوں کو ری ہیب سے متعلقہ علاج اور معاون آلات کے اضافی اخراجات کے بارے میں فکر کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔

ہم ذاتی چوٹ سے متعلقہ قانون کے درج ذیل میدانوں میں خاص مہارت رکھتے ہیں:


آپ اپنا خیال رکھیں۔ بقیہ چیزوں کو ہم دیکھ لیں گے۔


درج ذیل زبانوں میں آپ کی نمائندگی کرکے ہمیں فخر ہوگا:


کرانزا کے انتخاب کی سب سے بڑی وجوہات

  • ہم 24 زبانیں بولتے ہیں اور نسلی ذاتی چوٹ سے متعلقہ ٹورنٹو کی سب سے بڑی لاء فرم ہیں
  • چوٹ سے متعلقہ بڑے حادثاتی کیس سمیت ہم کامیابیوں کا ایک سلسلہ وار ریکارڈ رکھتے ہیں
  • ہم ذاتی چوٹ سے متعلقہ وکلاء ہیں - ہم یہی سب کرتے ہیں اور ہم اسے اچھی طرح کرتے ہیں
  • ہم کنیڈا میں ذاتی چوٹ سے متعلقہISO کی طرف سے تصدیق شدہ واحد ایسی لاء فرم ہیں جو اس بات کو یقینی بناتی ہے کہ ہر گاہک کو اعلی ترین معیار کی کسمٹر سروس ملے
  • ہم مفت صلاح فراہم کرتے ہیں اور آپ کو اس وقت تک کوئی ادائیگی نہیں کرنی پڑتی ہے جب تک کہ آپ کامیاب نہ ہوجائیں
  • ہم آپ سے ایسے وقت میں ملتے ہیں جب آپ کے لئے آسانی ہو؛ اگر آپ کو نقل و حرکت سے متعلقہ دشواری لاحق ہے تو ہم آپ کے پاس آتے ہیں
  • ہم آپ کی بینیفٹس کی منظوری سے پہلے معاون آلات، علاج، نقل و حمل اور اسپتال میں دیکھ بھال کرنے والوں کے اخراجات کی ادائیگی کرنے میں مدد کرتے ہیں
  • ہمارے ذاتی چوٹ سے متعلقہ ماہر وکلاء کی ٹیم میں شامل ہیں ایک ایڈجنکٹ پروفیسر جو بیمہ سے متعلقہ قانون کے بارے میں پڑھاتے ہیں اور دیوانی قانونی چارہ جوئی کے ایک تصدیق شدہ ماہر

proud sponsor of:

Sunnybrook Foundation Logo Sick Kids Foundation Logo St Michael's Foundation Logo