skip to main content
Back to Top

کی تصدیقISO

ہر باہمی عمل کے ذریعہ ہم اپنی بہترین صلاحیت کی حد تک آپ کو مطمئن، محفوظ اور تعاون یافتہ ہونے کا احساس دلانے کی کوشش کرتے ہیں۔

اس بات کو یقینی بنانے کے لئے کہ ہم برابر آپ اور آپ کے گھرانے کے لوگوں کی ضروریات پوری کریں ہم اتنے زیادہ عہد بند ہیں کہ کنیڈا میں کرانزا ذاتی چوٹ سے متعلقہ ISO 9001:2008 سے تصدیق شدہ واحد لاء فرم بن گیا ہے۔

ہم نے ایسا اس لئے کیا ہے کیونکہ ہم جو بھی کرتے ہیں اس کے مرکز توجہ آپ ہیں۔ ہم نے ایسا اس لئے کیا ہے کیونکہ آپ اہم ہیں۔

ISO 9001:2008 کے ذریعہ تصدیق شدہ ہونے کا یہ عمل یقینی بناتا ہے کہ ہماری پرسنل انجری لاء فرم سب سے اعلی معیار کی کلائنٹ سروس سمجھی جاتی ہے، یہ کہ ہم اپنے ربط، اپنی تربیت اور اپنی کارروائیوں کو مسلسل بہتر بنا رہے ہیں۔ یہی ہماری کامیابی کی بنیادیں ہیں کہ ہم اس چیز کا برابر جائزہ لے رہے ہیں کہ ہم کیا کرتے ہیں اور ہم اسے کتنی اچھی طرح کرتے ہیں اور اپنی خدمات کو مسلسل بہتر بنا رہے ہیں۔

اس کے حصہ کے طور پر، ہم عہد کرتے ہیں کہ:

  • ایمانداری اور سمجھ بوجھ کے ساتھ اپنے گاہکوں کو پیشہ ورانہ، دانشمندانہ قانونی نمائندگی اور انتہائی پرجوش وکالت فراہم کریں گے؛
  • ابتدائی رابطہ سے لے کر فائل بند ہونے تک مسلسل اپنے گاہکوں کی قانونی ضروریات اور توقعات پوری کریں گے؛
  • ثقافتی طور پر ایسی حساس اور زبان کے لحاظ سے ایسی موزوں خدمات فراہم کریں گے جو ہمیں ہمارے حریفوں سے ممتاز کرتی ہو؛
  • نظم معیار کا ایک مستحکم نظام قائم کریں گے؛
  • ان لوگوں کو محفوظ اور مناسب ملازمت فراہم کریں گے جو فرم کے اغراض و مقاصد میں شریک ہیں؛
  • فرم کے اندر رابطہ، ملازم کی پہل، تربیت، مہارت کو پروان چڑھانے اور اختیار کی فراہمی کے عمل کو بڑھاوا دیں گے؛
  • اپنی برادریوں کو اور ان گروپوں کی طرف سے کی جانے والی وکالتی کوششوں میں تعاون دیں گے جو معذوری، نسل، جنس، اقتصادی حیثیت اور اس قسم کے امتیازی بنیادوں پر پس پشت ڈال دئے گئے ہیں۔

ہماری کامیابی کا اندازہ ہماری طرف سے ان قانونی خدمات کی فراہمی کے تعلق سے ہمارے گاہکوں اور ریفرل تنظیموں کے اطمینان کے ذریعہ لگایا جاتا ہے جو مسلسل ان کی توقعات پر پوری اترتی ہے۔

Carranza

Carranza LLP represents clients in Toronto and the greater Toronto area (GTA), Niagara, St. Catharines, Hamilton, Burlington, Oakville, Mississauga, Brampton, Richmond Hill, Aurora, Newmarket, Markham, Pickering, Ajax, Whitby, Oshawa, Belleville, Kingston, Ottawa, Guelph, Kitchener, Waterloo, London, Barrie, North Bay, Sudbury.