کار حادثہ سے متعلقہ کلیم

کسی کار حادثہ میں

PDF

کار حادثے ہماری زندگیوں اور ہمارے عزیزوں کی زندگیوں کو ڈرامائی انداز میں بدل سکتے ہیں۔ کسی حادثہ کے اثرات ہم پر جسمانی، جذباتی اور مالی اعتبار سے اثر انداز ہوسکتے ہیں۔

معاملات اس سے اور بھی زیادہ خراب ہو جاتے ہیں کہ ہم پر ہر آن تبدیل ہونے والا ایک ایسا قانونی نظام تھوپ دیا جاتا ہے جس نے بیمہ کے ذریعہ دستیاب معاوضہ کو بہت حد تک کم کر دیا ہے۔ OHIP یا بیمہ کمپنیوں کے ذریعہ کم سے کم معالجات اور خدمات کے لئے معاوضے دئے جاتے ہیں۔

قانونی اور بیمہ کے نظام کی مشکلات سے اکثر پہلی بار سامنا اس وقت ہوتا ہے جب مدد کی سب سے زیادہ ضرورت ہوتی ہے۔ ایک ایسے ماحول کا سامنا ہونے کی صورت میں جو حادثہ کے شکار لوگوں کے مقابلہ میں بیمہ کمپنیوں کی بہت زیادہ حمایت کرتا ہے کسی ایسے وکیل کی ضرورت انتہائی اہم ہے جو ذمہ داری اٹھا سکے اور پیچیدگیوں کو آسان کر سکے۔

کرانزا میں، ہم ان بہت سے دشوار گزار مراحل کو سمجھتے ہیں جن کاآپ کسی حادثہ کے بعد سامنا کرتے ہیں۔ کسی بیمہ کمپنی کے ذریعہ آپ کے بینیفٹس سے غیر ذاتی انکار کے تئیں ہمارا ردعمل صاف اور براہ راست ہے: آپ کا معاوضہ ہماری اولین ترجیح ہے۔

اپنے کلیم کے آغاز ہی سے آپ کو سیزر کرانزا کی طرف سے آپ کی انفرادی ضروریات پر مبنی فوری رہنمائی اور مہارت ملے گی۔ کرانزا ایکسیڈنٹ بینیفٹس سے متعلقہ ایک وقف شدہ، کامیابی کی طرف گامزن ٹیم رکھتا ہے جو ایسا تجربہ اور توجہ رکھنے والی ہے جو بینیفٹس سے متعلقہ مشکل اور پیچیدہ تنازعات میں آپ کی طرف سے وکالت کرنے کے لئے ضروری ہے۔ ہم بیمہ اور طبی نظام سے متعلق مہارت پر مبنی جانکاری اور گہری سمجھ رکھتے ہیں، جو ہمیں ان خدمات اور معاوضہ کے حصول میں جس کے آپ مستحق ہیں آپ کی مدد کرنے کا اہل بناتی ہے۔

ہماری ٹیم درج ذیل کلیموں میں برابر کامیابی حاصل کرتی ہے اور ان کی نمائندگی میں مہارت رکھتی ہے:

  • موٹر گاڑیوں کے ایسے ٹکراؤ جن میں کسی کو چوٹ لگی ہو:
    • کسی کار یا ٹرک میں ڈرائیور یا سواری کی حیثیت سے
    • کوئی موٹر سائیکل یا ATV چلانے والے کی حیثیت سے
    • پیدل چلنے والے یا سائیکل چلانے والے کی حیثیت سے
  • اچانک موت یا موت سے متعلقہ بیجا کلیم
  • معذوری سے متعلقہ بیمہ کے تنازعات جو آپ کی جسمانی کمزوریوں کی وجہ سے سامنے آئے ہوں، قطع نظر اس کے کہ موٹر گاڑی کا ٹکراؤ اسی جسمانی کمزوری کی وجہ سے تھا۔

PDF

کار حادثہ سے متعلقہ کلیم

عام چوٹ

ہر میٹنگ، فون کال اور رابطہ کے دوران ہمارا مشن آپ کو مطمئن، محفوظ اور تعاون یافتہ ہونے کا احساس دلانا ہے۔

آپ کی سنگین چوٹوں کی علامات اکثر ظاہر نہیں ہوتی ہیں یا مثالی طور پر آپ کے حادثہ کے بعد مہینوں یا برسوں تک ان کی تشخیص نہیں ہو پاتی ہے۔ ہم یہ سمجھنے میں آپ کی مدد کرنے کے لئے ہر قدم پر آپ کے ساتھ ہیں کہ آپ کے معاوضہ میں کیا چیزیں شامل ہیں اور قانونی اور صحت نگہداشت دونوں نقطۂ نظر سے بہتر انداز میں کس طرح پیش رفت کی جائے۔ ہم آپ کو ان ماہرین کے ساتھ کام کرنے سے حاصل ہونے والے اپنے برسوں کے تجربے کے فائدہ کی پیشکش کرتے ہیں جو حصول معاوضہ کے ہر مرحلہ میں آپ اور آپ کے گھرانے کے لوگوں کی مدد کریں گے۔

ہم ان لوگوں کی مدد کرنے میں خاص مہارت رکھتے ہیں جو درج ذیل چیزوں سے متاثر ہیں:

  • دماغی چوٹ
  • حبل شوکی کی چوٹ
  • ہڈی کی چوٹ
  • بچوں کی چوٹ
  • حادثاتی چوٹ

قانون آپ کے لئے دستیاب ایکسیڈنٹ بینیفٹس کی رقم اور نوعیت میں اضافہ کرتے ہوئے "حادثاتی" جسمانی کمزوریوں کو دیگر سنگین جسمانی کمزوریوں سے ممتاز کرتا ہے۔ یہ ایک قانونی تعریف ہے جو طبی تعاون تک آپ کی رسائی کو متاثر کرتا ہے۔

ہماری ٹیم اسی حیثیت کے لئے وکالت کرتی ہے جب آپ درج ذیل چیزوں سے متاثر ہوئے ہوں:

  • ہاتھوں اور پاؤں کے فالج یا آدھے دھڑ کے فالج کا سبب بنے والی حبل شوکی کی چوٹ
  • بازو یا ٹانگ کا کٹ جانا
  • بازو یا ٹانگ کے استعمال سے محروم ہونا
  • بصارت سے پورے طور پر محروم ہونا
  • گلیسگو کوما اسکیل کے ذریعہ ناپی جانے والی ایک دماغی چوٹ
  • جسمانی، دماغی یا طرز عمل سے متعلقہ ایسے خلل جو پورے جسم کے 55% حصہ کی خرابی کا سبب بنے (قانونی طور پر تحدید کردہ کچھ مخصوص معیاروں کے مطابق)۔

کار حادثہ سے متعلقہ کلیم

کسی کار حادثہ کے بعد

1.متعلقہ فریقوں سے رابطہ کی معلومات حاصل کریں اور اسے رکھیں۔  گواہوں سمیت حادثہ سے متعلقہ کسی بھی شخص کے نام، پتے، فون نمبرات اور بیمہ سے متعلقہ معلومات لکھ لیں۔ یقینی بنائیں کہ پولیس کے پاس یہ معلومات دستیاب ہوں۔

2. اپنے فیملی ڈاکٹر سے رابطہ کریں۔  فوری طور پر طبی علاج حاصل کریں۔ اگر آپ موقع واردات سے ایمبولینس کے ذریعہ جاتے ہیں تو بھی یہ ضروری ہے کہ آپ 24 گھنٹوں کے اندر اپنے فیملی ڈاکٹر کو آگاہ کر دیں تاکہ وہ مناسب طریقہ سے آپ کی مدد کرسکیں۔

3. قانونی صلاح حاصل کریں۔  ذاتی چوٹ سے متعلقہ کسی لاء فرم سے رابطہ کریں اور اپنے تمام اختیارات کے بارے میں جانکاری حاصل کریں۔ کسی بیمہ کمپنی کو تحریری یا حلفیہ بیان دینے سے پہلے ہمیشہ قانونی صلاح لیں۔

4. اپنی بیمہ کمپنی کو کال کریں اور انہیں بتائیں کہ آپ ایک حادثہ میں پھنس گئے ہیں۔  ۔ اپنی بیمہ کمپنی کے علاوہ کسی اور بیمہ کمپنی سے بات نہ کریں۔ اگر آپ نے بیمہ نہیں کرایا ہے تو حادثہ کی اطلاع اس کار کی بیمہ کمپنی کو دیں جس نے آپ کو ٹکر ماری ہے۔

5. کلیم کریں۔ ضروری ہے کہ اپنی بیمہ کمپنی کی طرف سے بینیفٹس کے لئے درخواست وصول کرنے کے 30 دنوں کے اندر آپ خود ہی یا کسی لاء فرم کے واسطہ سے بینیفٹس کے لئے کلیم کر دیں۔

6. اپنے کسی دیگر معاوضہ کے بارے میں معلوم کریں۔  اگر آپ اپنے آجر کے واسطہ سے طبی یا معذوری بیمہ رکھتے ہیں تو یقینی بنائیں کہ آپ اس بیمہ کمپنی میں کلیم کرنے کے مقررہ وقت کی تعمیل کرتے ہیں۔

7. تفصیلی ریکارڈ رکھیں۔  کوئی بھی شخص کامل حافظہ نہیں رکھتا ہے - کچھ نہیں تو ٹکر لگنے کے بعد۔ ان طبی/صحت سے متعلقہ پیشہ ور لوگوں کے ناموں کا ریکارڈ رکھیں جو آپ کا علاج کرتے ہیں، اپنے حادثہ سے متعلقہ کسی بھی قسم کے اخراجات کی تمام رسیدیں محفوظ رکھیں اور حادثہ کے بعد صحت سے جڑی ہوئی اپنی تمام دشواریوں کو ضبط تحریر میں لائیں۔

کار حادثہ سے متعلقہ کلیم

آپ کا کیس

کسی آٹو سے ہونے والے حادثہ کے بعد ہم:

  • آپ کی زندگی کی صورت حال، حادثہ اور آپ کی چوٹوں کو سمجھنے کے لئے آپ سے ملاقات کریں گے
  • آپ کے گھرانے کے لوگوں کے لئے پارکنگ پاس اور کھانے کے واؤچر حاصل کرتے ہوئے اور اس بات کو یقینی بناتے ہوئے کہ آپ کے قیام کے دوران ٹی وی اور فون دستیاب ہوں اس وقت آپ کی مدد کریں گے جب آپ اسپتال میں ہوں
  • آپ سے ملنے کے لئے گھرانے کے قریبی لوگوں کو لانے میں مدد کریں گے - یہاں تک کہ کنیڈا کے باہر سے بھی
  • تعیین کریں گے کہ کون سی بیمہ کمپنی آپ کے ایکسیڈنٹ بینیفٹس کی ادائیگی کرنے کی ذمہ دار ہے
  • آپ کے ایکسیڈنٹ بینیفٹس کے کلیم فارموں کو پر کریں گے، کارروائی کی وضاحت کریں گے اور اس بات کو یقینی بنانے کے لئے بیمہ کمپنی سے ملیں گے کہ آپ کے بینیفٹس کی ادائیگی جلد سے جلد کر دی جائے
  • آپ کے گھرانے کے کسی بھی ایسے قریبی فرد کے لئے کلیم کا آغاز کریں گے جسے علاج کی ضرورت ہو، خواہ وہ حادثہ میں شامل نہ رہے ہوں - یہ آپ کے میڈ-ری ہیب حدود کو محفوظ رکھتا ہے
  • حادثہ سے متعلقہ پولیس ریکارڈ حاصل کریں گے اور اگر ضروری ہو تو گواہ تلاش کریں گے اور ان سے تفتیش کریں گے
  • جو فریق غلطی پر ہے اسے نوٹس دیں گے کہ قانونی کارروائی کا امکان ہے
  • آپ کی کمانے کی سابقہ صلاحیت، منحصر رشتہ داریوں، ملازمت کے تعلق سے مستقبل کے امکانات، خرابیوں اور دیگر نقصانات کو ثابت کرنے کے لئے زیادہ سے زیادہ دستاویزی مواد تلاش کریں گے اور ان کا جازہ لیں گے
  • تصفیہ کی کوشش کرنے سے پہلے انتظار کریں گے یہاں تک کہ طبی ماہرین آپ کی چوٹ کی حد کو پوری طرح سمجھ لیں
  • اس بارے میں ماہرین کی رپورٹ حاصل کریں گے کہ حادثہ میں کیا ہوا تھا اور اس نے آپ اور آپ کی زندگی کو کس طرح متاثر کیا ہے
  • تفتیش کے لئے معائنوں، ثالثیوں اور سماعتوں سمیت کیس کے اہم مراحل کے لئے آپ کو تیار کریں گے
  • آپ کے معاوضہ کے تعلق سے کوئی سمجھوتہ کئے بغیر جلد سے جلد آپ کے کیس کے تصفیہ کے لئے بات کریں گے؛ جہاں یہ ممکن نہیں ہوگا وہاں ثالثی یا سماعت کے ذریعہ آپ کی نمائندگی کریں گے یہاں تک کہ آپ کو اپنا معاوضہ مل جائے

کار حادثہ سے متعلقہ کلیم

ثقافتی پس منظر

کرانزا میں ذاتی چوٹ کے وکلاء اور عملہ کے افراد صرف زبان کی رکاوٹ ہی پر قابو پانے میں مدد نہیں کر سکتے ہیں بلکہ ہم سامنے آنے والے کسی بھی ثفافتی مسئلہ کے ضمن میں بھی تعاون کر سکتے ہیں، جن میں شامل ہیں:

  • روایتی بمقابل جدید دوائیں اور دوا دینے سے متعلقہ اختلافات
  • عزیزوں کو طبی مسائل سے آگاہ کرنا اور ری ہیب ٹیموں اور گھرانے میں فیصلہ لینے والے کلیدی افراد کے درمیان فیصلوں کو آسان بنانا
  • جسمانی اشاروں اور اس بات کی وضاحت کرنا کہ اس کی ترجمانی کس طرح آپ کی نگہداشت کو متاثر کر سکتی ہے
  • نگہداشت، علاج اور صحتیابی پر مذہب کا اثر
  • ندامت، افسردگی اور تنہائی کے گرد ثقافتی کلنک کے ٹیکے
  • صحت بخش تغذیہ، غذا اور جڑی بوٹیوں سے علاج کے استعمال کی اہمیت
  • دماغی چوٹ گھرانے کے لوگوں، ان کی سماجی حیثیت اور مستقبل کے امکانات کو کس طرح متاثر کرتی ہے
  • کسی گھرانے کے عقائد اور کنیڈا کے صحت نگہداشت کے نظام کے درمیان خلا کو پر کرنا

کسی کیس میں ثقافتی مسائل کی حقیقی مثالیں

کرانزا میں ہم سمجھتے ہیں کہ اس وقت کس قدر مشکل پیش آسکتی ہے جب انگریزی آپ کی پہلی زبان نہ ہو۔ ثقافتی اختلافات اکثر آپ کے کیس کو متاثر کر سکتے ہیں۔ صحیح نمائندگی کا ہونا ایک بڑی تبدیلی لاسکتا ہے۔

مقتدرہ کے خیالات

ہمارے ایک گاہک نے ایک ایسے ملک میں پرورش پائی تھی جہاں پولیس بدعنوان اور پر تشدد تھی۔ اس نے جلد ہی زندگی میں پولیس سے ڈرنا اور بغیر کوئی سوال کئے اس کا حکم ماننا سیکھ لیا تھا۔

کنیڈا میں، وہ ایک کار حادثہ میں پھنس گیا تھا۔ غیر مناسب ڈھنگ سے مڑنے کی وجہ سے موقع ہی پر اسے ایک ٹریفک ٹکٹ جاری کیا گیا تھا، جبکہ دوسری گاڑی نے ایک سرخ بتی کو پار کیا تھا۔ افسر نے اسے ٹکٹ کی ادائیگی کرنے کے لئے کہا اور گاہک نے اس کا حکم مانا، اگرچہ وہ نہیں مانتا تھا کہ حادثہ اس کی غلطی کی وجہ سے ہوا تھا۔

اس کے نتیجہ میں نقصانات کے لئے کی جانے والی دیوانی کارروائی میں بیمہ سے متعلقہ وکیل نے دلیل دی کہ ہمارے گاہک کے ذریعہ ٹکٹ کی ادائیگی کا مطلب ہے کہ ہمارے گاہک نے غیر مناسب ڈھنگ سے مڑنے اور حادثہ کا سبب بننے کی ذمہ داری قبول کی ہے۔ چونکہ ہم اپنے گاہک کے ملک میں پولیس کے ساتھ اس کے سابقہ تجربے سے آگاہ تھے، اس لئے ہم پولیس سے اس کے اختلاف کو واضح کر سکے اور اس بنیاد پر کلیم کا تصفیہ کرا سکے کہ دوسرا ڈرائیور ہی 100% غلطی پر تھا۔

کار حادثہ سے متعلقہ کلیم

ہم کس طرح مدد کر سکتے ہیں

گھرانے کے لوگ اکثر اس بات سے حیران اور پریشان ہو جاتے ہیں کہ ایک چوٹ ان کی زندگیوں اور ان کی مالی حالت کو کس قدر متاثر کر سکتی ہے۔ ذاتی چوٹ سے متعلق ایک تجربہ کار وکیل آپ کی موجودہ حالت کو زیادہ بہتر طور پر سمجھنے میں آپ کی مدد کر سکتا ہے اور آپ کے قانونی استحقاقات کی وضاحت کر سکتا ہے۔

کرانزا میں، ہماری شمولیت اسی وقت شروع ہو جاتی ہے جب ہم آپ سے ملتے ہیں۔ ہر باہمی عمل کے ذریعہ ہم اپنی بہترین صلاحیت کی حد تک آپ کو مطمئن، محفوظ اور تعاون یافتہ ہونے کا احساس دلانے کی کوشش کرتے ہیں۔

اس بات کو یقینی بنانے کے لئے کہ ہم برابر آپ اور آپ کے گھرانے کے لوگوں کی ضروریات پوری کریں ہم اتنے زیادہ عہد بند ہیں کہ کنیڈا میں کرانزا ذاتی چوٹ سے متعلقہ ISO سے تصدیق شدہ واحد لاء فرم بن گیا ہے۔

ISO کے ذریعہ تصدیق شدہ ہونے کا یہ عمل یقینی بناتا ہے کہ ہماری فرم سب سے اعلی معیار کی کلائنٹ سروس سمجھی جاتی ہے، یہ کہ ہم اپنے ربط، اپنی تربیت اور اپنی کارروائیوں کو مسلسل بہتر بنا رہے ہیں۔ ہم نے ایسا اس لئے کیا ہے کیونکہ ہم جو بھی کرتے ہیں اس کے مرکز توجہ آپ ہیں۔ ہم نے ایسا اس لئے کیا ہے کیونکہ آپ اہم ہیں۔

کرانزا میں، ہمارا کام قانونی کارروائی میں آپ کی مدد کرنے سے کہیں زیادہ ہے؛ اس بات کو یقینی بنانا بھی ہماری ذمہ داری ہے کہ آپ کے پاس اپنی بحالئ صحت کے لئے مناسب ذرائع بھی ہوں۔ آپ کی میڈیکل اور ری ہیب ٹیمیں صحتیاب ہونے میں آپ کی مدد کرنے کے لئے سخت محنت کرتی ہیں۔ وہ آپ کی جسمانی، جذباتی، دماغی اور سماجی ضروریات پر توجہ دیں گی۔ ہم ان سے مربوط ہو کر کام کریں گے، اس لئے آپ اور آپ کے گھرانے کے لوگوں کو ری ہیب سے متعلقہ علاج اور معاون آلات کے اضافی اخراجات کے بارے میں فکر کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔

آپ اپنا خیال رکھیں۔

بقیہ چیزوں کو ہم دیکھ لیں گے۔

کار حادثہ سے متعلقہ کلیم

معاوضہ کے لئے آپ کے اختیارات

اگر آپ گاڑی کے کسی حادثہ میں شامل ہیں تو مدد دستیاب ہے۔

آپ درج ذیل چیزوں کے حقدار ہیں:

ایکسیڈنٹ بینیفٹس

حادثہ میں آپ غلطی پر رہے ہوں یا نہ رہے ہوں، اونٹیریو کی تمام آٹو بیمہ پالیسیاں اسٹیٹیوٹری ایکسیڈنٹ بینیفٹس شیڈیول (SABS) میں بیان کردہ لازمی بینیفٹس فراہم کرتی ہیں۔

آپ کے گھرانے کے افراد اور منحصر لوگ بھی کچھ بینیفٹس کے حقدار ہو سکتے ہیں، خواہ وہ حادثہ میں شامل نہ رہے ہوں۔ ایکسیڈنٹ بینیفٹس کا کلیم کیا جاسکتا ہے، چاہے اس ملک کے اندر آپ کی قانونی رہائشی حیثیت کچھ بھی ہو۔

معذوری بیمہ

آپ کی ملازمت یا کسی نجی پالیسی کی طرف سے دستیاب معذوری سے متعلقہ مختصر مدتی یا طویل مدتی بینیفٹس کے لئے جلد سے جلد درخواست دیا جانا ضروری ہے۔ یہ بینیفٹس ہمیشہ بنیادی ہوتے ہیں۔ آپ کے کار کا بیمہ صرف انہیں چیزوں کے لئے معاوضہ دے گا جس کا معاوضہ آپ کی نجی معذوری پالیسی نہیں دے گی۔

غلطی کی بنیاد پر قانونی کارروائیاں

ایکسیڈنٹ بینیفٹس کے کلیم کے علاوہ آپ اس شخص یا ان لوگوں کے خلاف مقدمہ بھی دائر کر سکتے ہیں جو حادثہ کے ذمہ دار ہیں۔

اس قسم کا کلیم، جسے ہرجانہ سے متعلقہ کلیم کہتے ہیں، درج ذیل چیزوں کے لئے معاوضہ طلب کرتا ہے:

  • تکلیف اور اذیت
  • اقتصادی نقصانات (مثلا حالیہ اور مستقبل میں آمدنی سے متعلقہ نقصانات(
  • کمانے کی صلاحیت کا نقصان
  • مستقبل کے علاج اور نگہداشت کا خرچ
  • مستقبل میں خدمت پر مقرر شخص کے ذریعہ نگہداشت کا خرچ
  • گھر کی دیکھ بھال اور نگہداشت فراہم کرنے کی ضروریات کا خرچ
  • دیگر کاروباری اخراجات
  • گھرانے کی مشترک آمدنی کا نقصان
  • دیکھ بھال، رہنمائی اور مصاحبت کا نقصان جو آپ کے گھرانے کے قریبی لوگوں نے جھیلا ہے
  • گھرانے کے لوگوں کے اقتصادی نقصانات جو حادثہ کی وجہ سے اٹھائے گئے ہیں

ایک بار جب ہم آپ کے کیس کی تفصیلات اچھی طرح سمجھ لیں گے تو ہم آپ کو اس چیز کا اندازہ پیش کرسکیں گے کہ آپ کن چیزوں کا معاوضہ پانے کی توقع کر سکتے ہیں۔ ہم آپ کے لئے معاوضہ کے ان تمام ذرائع پر نظر ڈالتے ہیں جو آپ کے لئے دستیاب ہیں۔ ہم جانتے ہیں کہ معاوضہ میں ملنے والا ہر ڈالر آپ اور آپ کے گھرانے کے لوگوں کے لئے کتنا اہم ہے۔

1 ستمبر 2001 کو اسٹیٹیوٹری ایکسیڈنٹ بینیفٹس شیڈیول میں کی جانے والی اہم تبدیلیوں کو سامنے رکھتے ہوئے یہ ضروری ہے کہ یہ معلوم کرنے کے لئے آپ کسی وکیل سے رجوع کریں کہ آپ کن چیزوں کے حقدار ہوسکتے ہیں۔ آپ جن چیزوں کے حقدار ہوسکتے ہیں ان کے پرنٹ لئے جانے کے قابل عمومی جائزہ کے لئے، یہاں کلک کریں۔

کار حادثہ سے متعلقہ کلیم

وقت کے حدود

بیمہ کمپنیاں کسی علاج یا خرچ کے لئے عام طور پر اسی وقت ادائیگی کریں گی جب آپ موافق بینیفٹ کے لئے درخاست دیں گے، اس لئے یہ بات اہم ہے کہ آپ ان تمام بینیفٹس کے لئے جن کی آپ کو ضرورت ہوگی جلد سے جلد درخواست دیں۔ وقت کے سخت حدود لاگو ہوتے ہیں۔ ہم آپ کے لئے ان مقررہ اوقات کو پورا کریں گے، تاکہ آپ اپنی صحتیابی پر توجہ دے سکیں۔

ذہن میں رکھنے کے لئے کچھ کلیدی حدود:

7 دن – آپ کے لئے ایکسیڈنٹ بینیفٹس سے متعلقہ بیمہ کمپنی کو حادثہ اور اس بات کی اطلاع دینا ضروری ہے کہ آپ کو چوٹ لگی تھی۔

30 دن – آپ کے لئے ضروری ہے کہ 30 دنوں کے اندر آپ بیمہ کمپنی کے ذریعہ فراہم کردہ ایکسیڈنٹ بینیفٹس سے متعلقہ درخواست پر کریں اور اسے بھیج دیں۔ اگر آپ اس سے زیادہ وقت لیتے ہیں تو بیمہ کمپنی آپ کے بینیفٹس کو 45 دنوں تک مؤخر کر سکتی ہے اور ہو سکتا ہے کہ وہ آپ کے لئے بینیفٹس کا سرے سے انکار کر دے۔

120 دن – ان فریقوں کے خلاف مقدمہ دائر کرنے کے لئے جو غلطی پر ہیں آپ کو اپنے ارادے کے بارے میں تحریری نوٹس دینا ضروری ہے۔

2 سال – اس ڈرائیور کے خلاف جو غلطی پر ہے یا بینیفٹس کا انکار کئے جانے کی صورت میں آپ کی بیمہ کمپنی کے خلاف قانونی کارروائی شروع کرنے کے لئے۔

آپ کے لئے بیمہ کمپنی کو وہ تمام معلومات فراہم کرنا ضروری ہے جس کی اسے آپ کے استحقاق کی تعیین کے لئے ضرورت ہے۔ اس کے ذریعہ اس قسم کی معلومات طلب کئے جانے کے بعد اس کی فراہمی کے لئے آپ کے پاس 10 کاروباری دن ہیں، بصورت دیگر وہ آپ کے بینیفٹس کو موقوف کرسکتی ہے یا اس سے انکار کر سکتی ہے۔

کار حادثہ سے متعلقہ کلیم

دستبرداری

یہ ویب سائٹ ان لوگوں کے لئے جنہیں چوٹ لگی ہے اور ان کے گھرانے کے لوگوں کے لئے ایک عمومی حوالہ کی حیثیت رکھتی ہے۔ اس ہدایت نامہ میں شامل طبی اور قانونی معلومات کا مقصد قانونی یا طبی صلاح پیش کرنا نہیں ہے۔ اس ویب سائٹ کا مواد صرف معلوماتی اور تعلیمی مقاصد کے لئے ہے اور اس کا مقصد کسی قانونی اور/یا صحت نگہداشت سے متعلقہ پیشہ ور شخص کے پیشہ ورانہ فیصلہ کا متبادل ہونا نہیں ہے اور آپ کو قانونی یا طبی صلاح کے لئے اس ویب سائٹ کے کسی مواد یا بیانات پر بھروسہ نہیں کرنا چاہئے۔ اس کا مقصد قانونی صلاح کار-گاہک میں رشتہ پیدا کرنا نہیں ہے۔ صلاح دی جاتی ہے کہ اپنی صحت یا مجوزہ طبی علاج کے بارے میں کوئی فیصلہ کرنے سے پہلے آپ اپنے ڈاکٹر یا صحت نگہداشت سے متعلقہ پیشہ ور شخص کے ساتھ مل کر کسی بھی طبی معلومات کا دھیان سے جائزہ لیں۔ جبکہ اس ویب سائٹ پر دستیاب معلومات کی درستگی کو یقینی بنانے کے لئے معقول کوششیں کی گئی ہیں، تاہم ہماری فرم معلومات کی درستگی اور جامعیت کے تعلق سے واضح یا اشارتی الزامی بیان یا ضمانت نہیں دے سکتی ہے۔ ہر شخص کی قانونی ضروریات منفرد ہیں اور ہوسکتا ہے کہ یہ مواد آپ کی قانونی صورت حال پر لاگو نہ ہوتی ہو۔ برائے مہربانی اپنی مخصوص ذاتی چوٹ کے معاملہ میں صلاح لینے کے لئے ذاتی چوٹ سے متعلقہ اونٹیریو کے کسی وکیل سے رابطہ کریں۔