skip to main content
Back to Top

پھسلنے اور گرنے سے متعلقہ کلیم

فوری عمومی جائزہ

     اگر آپ کو پھسلنے اور گرنے کے حادثہ کے نتیجہ میں سنگین چوٹ لگی ہے تو آپ کو ذاتی چوٹ سے متعلقہ کسی وکیل سے جلد سے جلد رابطہ کرنا چاہئے۔ اگر آپ کی سنگین چوٹ کا تعلق کسی موٹر گاڑی سے نہیں ہے، نہ ہی وہ مقام کار پر لگی ہے تو آپ کو اپنی چوٹوں کے لئے عام قانون یا اکوپائرز لائیبلٹی ایکٹ کے تحت معاوضہ مل سکتا ہے۔

   فوری طور پر کارروائی کرنا اہم ہے۔ آپ کو ذاتی چوٹ سے متعلقہ کسی وکیل سے جلد سے جلد رجوع کرنا چاہئے، کیونکہ وقت کی ایسی سخت تحدید ہو سکتی ہے جس کی تکمیل کرنا کلیم کرنے کے لئے آپ کے لئے لازمی ہو۔

ہم کس طرح مدد کر سکتے ہیں

گھرانے کے لوگ اکثر اس بات سے حیران اور پریشان ہو جاتے ہیں کہ ایک چوٹ ان کی زندگیوں اور ان کی مالی حالت کو کس قدر متاثر کر سکتی ہے۔ ذاتی چوٹ سے متعلق ایک تجربہ کار وکیل آپ کی موجودہ حالت کو زیادہ بہتر طور پر سمجھنے میں آپ کی مدد کر سکتا ہے اور آپ کے قانونی استحقاقات کی وضاحت کر سکتا ہے۔

کرانزا میں، ہماری شمولیت اسی وقت شروع ہو جاتی ہے جب ہم آپ سے ملتے ہیں۔ ہر باہمی عمل کے ذریعہ ہم اپنی بہترین صلاحیت کی حد تک آپ کو مطمئن، محفوظ اور تعاون یافتہ ہونے کا احساس دلانے کی کوشش کرتے ہیں۔

اس بات کو یقینی بنانے کے لئے کہ ہم برابر آپ اور آپ کے گھرانے کے لوگوں کی ضروریات پوری کریں ہم اتنے زیادہ عہد بند ہیں کہ کنیڈا میں کرانزا ذاتی چوٹ سے متعلقہ ISO سے تصدیق شدہ واحد لاء فرم بن گیا ہے۔

ISO کے ذریعہ تصدیق شدہ ہونے کا یہ عمل یقینی بناتا ہے کہ ہماری فرم سب سے اعلی معیار کی کلائنٹ سروس سمجھی جاتی ہے، یہ کہ ہم اپنے ربط، اپنی تربیت اور اپنی کارروائیوں کو مسلسل بہتر بنا رہے ہیں۔ ہم نے ایسا اس لئے کیا ہے کیونکہ ہم جو بھی کرتے ہیں اس کے مرکز توجہ آپ ہیں۔ ہم نے ایسا اس لئے کیا ہے کیونکہ آپ اہم ہیں۔

کرانزا میں، ہمارا کام قانونی کارروائی میں آپ کی مدد کرنے سے کہیں زیادہ ہے؛ اس بات کو یقینی بنانا بھی ہماری ذمہ داری ہے کہ آپ کے پاس اپنی بحالئ صحت کے لئے مناسب ذرائع بھی ہوں۔ آپ کی میڈیکل اور ری ہیب ٹیمیں صحتیاب ہونے میں آپ کی مدد کرنے کے لئے سخت محنت کرتی ہیں۔ وہ آپ کی جسمانی، جذباتی، دماغی اور سماجی ضروریات پر توجہ دیں گی۔ ہم ان سے مربوط ہو کر کام کریں گے، اس لئے آپ اور آپ کے گھرانے کے لوگوں کو ری ہیب سے متعلقہ علاج اور معاون آلات کے اضافی اخراجات کے بارے میں فکر کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔

آپ اپنا خیال رکھیں۔

بقیہ چیزوں کو ہم دیکھ لیں گے۔

دستبرداری

یہ ویب سائٹ ان لوگوں کے لئے جنہیں چوٹ لگی ہے اور ان کے گھرانے کے لوگوں کے لئے ایک عمومی حوالہ کی حیثیت رکھتی ہے۔ اس ہدایت نامہ میں شامل طبی اور قانونی معلومات کا مقصد قانونی یا طبی صلاح پیش کرنا نہیں ہے۔ اس ویب سائٹ کا مواد صرف معلوماتی اور تعلیمی مقاصد کے لئے ہے اور اس کا مقصد کسی قانونی اور/یا صحت نگہداشت سے متعلقہ پیشہ ور شخص کے پیشہ ورانہ فیصلہ کا متبادل ہونا نہیں ہے اور آپ کو قانونی یا طبی صلاح کے لئے اس ویب سائٹ کے کسی مواد یا بیانات پر بھروسہ نہیں کرنا چاہئے۔ اس کا مقصد قانونی صلاح کار-گاہک میں رشتہ پیدا کرنا نہیں ہے۔ صلاح دی جاتی ہے کہ اپنی صحت یا مجوزہ طبی علاج کے بارے میں کوئی فیصلہ کرنے سے پہلے آپ اپنے ڈاکٹر یا صحت نگہداشت سے متعلقہ پیشہ ور شخص کے ساتھ مل کر کسی بھی طبی معلومات کا دھیان سے جائزہ لیں۔ جبکہ اس ویب سائٹ پر دستیاب معلومات کی درستگی کو یقینی بنانے کے لئے معقول کوششیں کی گئی ہیں، تاہم ہماری فرم معلومات کی درستگی اور جامعیت کے تعلق سے واضح یا اشارتی الزامی بیان یا ضمانت نہیں دے سکتی ہے۔ ہر شخص کی قانونی ضروریات منفرد ہیں اور ہوسکتا ہے کہ یہ مواد آپ کی قانونی صورت حال پر لاگو نہ ہوتی ہو۔ برائے مہربانی اپنی مخصوص ذاتی چوٹ کے معاملہ میں صلاح لینے کے لئے ذاتی چوٹ سے متعلقہ اونٹیریو کے کسی وکیل سے رابطہ کریں۔
Carranza

Carranza LLP represents clients in Toronto and the greater Toronto area (GTA), Niagara, St. Catharines, Hamilton, Burlington, Oakville, Mississauga, Brampton, Richmond Hill, Aurora, Newmarket, Markham, Pickering, Ajax, Whitby, Oshawa, Belleville, Kingston, Ottawa, Guelph, Kitchener, Waterloo, London, Barrie, North Bay, Sudbury.